جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے جنوبی کیوشو جزیرے میں آئے شدید زلزلے کے بعد ملک پر پڑے اقتصادی دباؤ کی وجہ سے وقت سے پہلے انتخابات کرانے کا ارادہ تبدیل کر سکتے ہیں اور پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس تک ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) تجارت کے معاہدے کو ملتوی کر سکتے ہیں۔
یہ اطلاع آج جاپان
کےروزنامے سانکئی نے دی ہے ۔
اخبار نے کہا کہ زلزلے سے ہوئے شدید نقصان کے بعد معمولات زندگی اور ملک کی معیشت کو معمول پر لانے کی کوشش کے دوران ایک ساتھ دو انتخابات کرانے سے اقتصادی بوجھ بڑھ سکتا ہے،ایسے وقت میں مسٹر آبے ایوان زیریں کے انتخابات وقت سے پہلے کرانے کا ارادہ ملتوی کر سکتے ہیں۔